عمران کی نئی قلابازی بھی بری طرح ناکام ہوگئی، 2006سے پہلے کی ملکیت کا کوئی ثبوت نہیں:مسلم لیگ ن

عمران کی نئی قلابازی بھی بری طرح ناکام ہوگئی، 2006سے پہلے کی ملکیت کا کوئی ثبوت ...
عمران کی نئی قلابازی بھی بری طرح ناکام ہوگئی، 2006سے پہلے کی ملکیت کا کوئی ثبوت نہیں:مسلم لیگ ن

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اوروزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران کی نئی قلابازی بھی بری طرح ناکام ہوگئی انکے پاس 2006سے پہلے کی ملکیت کا کوئی ثبوت نہیں ہے، عمران خان نے ہمیشہ قوم کو گمراہ کرنے کیلئے نیوز کانفرنس کی وہ ہمیشہ آئینی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں،نوازشریف صرف (ن) لیگ کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا ہمارا فرض ہے،عمران نے صرف الزامات لگائے اور جب ثبوت دینے کی بات آئی تو ان کا ٹرک کھوگیا،عمران خان نے خود ہی کہا کہ ای میلز آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے لیں۔

آئی این پی کے مطابق  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ آئینی اداروں کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے،نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہیں اور ان پر لگے الزامات کا جواب دینا ہمارا فرض ہے،عمران خان نے خود کہا کہ میرا کام الزام لگانا ہے اور ثبوت پیش کرنا میرا کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے یوٹرن ماسٹر اور اب الزام خان مشہور ہیں،آئینی اداروں کو دھمکانا اور ان کے خلاف پریس کانفرنسز کرنا عمران خان کی عادت بن چکی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ مریم نواز عمران خان کے اعصاب پر طاری ہیں،عمران خان الیکشن کمیشن میں کہتے ہیں کہ مریم نواز کیپٹن صفدر کی زیرکفالت ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں عمران خان کہتے ہیں مریم نواز اپنے والد محمد نوازشریف کی زیرکفالت ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہمارا موقف ہے کہ مریم نواز وزیراعظم نوازشریف کے زیرکفالت نہیں ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے سفر کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے اس کے لیے ہم نئے منصوبوں کے فیتے کاٹتے رہیں گے۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم 2018میں پاکستان کو لوڈشیڈنگ او ر دہشتگردی سے پاک کرکے انتخابات میں حصہ لیں گے اور تب تک وزیراعظم کہیں نہیں جارہے وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے جھوٹے الزامات کے بعد جواب دینا ہمارا فرض بنتا ہے اور وہ اپنی نیوز کانفرنس میں حقائق سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،اس لیے قوم کو سچائی بتانا ضروری ہے۔

کسی کا نصیب فیتے کاٹنا اور کسی کے ذمے الزامات لگانا ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ عدالت عمران خان کو 2006سے پہلے فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنے کا کہا ہے مگر ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ ثابت کرسکیں یہ صرف الزامات لگانا جانتے ہیں،ثبوت دینا نہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا حاجی خان اور جہانگیر ترین کے کک کی تصویر بھی سامنے لائے،عمران غریبوں کا خون چوس کر خریدے گئے طیاروں میں سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خود کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے تمام ڈیٹا آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے لیا ہے،عمران خان نے 35پنکچروں کے الزام غلط ثابت ہونے پر نجم سیٹھی سے معافی تک نہیں مانگی،وہ عدالت کے 44 بار طلب کرنے کے باوجود حاضر نہیں ہوئے۔

مزید : اسلام آباد


loading...