محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں حقہ پینے پر پابندی عائدکردی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں حقہ پینے پر پابندی عائدکردی
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں حقہ پینے پر پابندی عائدکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے دفعہ 144کے تحت صوبہ بھر میں عوامی مقامات بشمول ہوٹل، ریسٹورنٹس، پارکس اور کیفے وغیرہ پر شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی عائد کر دی ہے جوکہ 31جنوری تک نافذالعمل رہے گی۔ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ محکمہ داخلہ ، حکومت پنجاب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق مذکورہ پابندی کی وجہ نوجوان نسل میں شیشہ پینے کے رحجان میں اضافہ ہے جو کہ انہتائی مضر صحت ہے۔

مزید :

راولپنڈی -