رینجرز نے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے مصطفیٰ عزیز آبادی کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے مصطفیٰ عزیز آبادی کے چھوٹے بھائی کو ...
رینجرز نے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے مصطفیٰ عزیز آبادی کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کرلیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز نے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی منصور علی کو گرفتار کرلیا ۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بریکنگ نیوز کے عنوان سے خطر دیتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیٰ عزیز آبادی کے چھوٹے بھائی منصور علی کو سادہ لباس میں ملبوس پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے واٹر بورڈ کالونی نارتھ کراچی سے حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ منصور علی کو رینجرز نے کس جرم کے الزام میں حراست میں لیا ہے؟۔

مزید : کراچی


loading...