آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب کا سرجیکل سٹرائیک کا من گھڑت دعویٰ مسترد کردیا

آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب کا سرجیکل سٹرائیک کا من گھڑت دعویٰ مسترد کردیا
آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب کا سرجیکل سٹرائیک کا من گھڑت دعویٰ مسترد کردیا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کا من گھڑت دعویٰ مسترد کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کرنے اور ایسا دہرانے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

سڑک پر بھیک مانگتے بھکاری کے ہاتھ میں ایک آدمی ایسا سکہ ڈال گیا کہ پل بھر میں قسمت ہی بدل گئی، لکھ پتی ہوگیا کیونکہ۔۔۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ انڈین افواج نے پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کی تھی جس کو باقاعدہ پلاننگ کے تحت کیا گیا تھا اور اس کی مکمل طور پر مانیٹرنگ بھی کی گئی تھی ۔ اگر دوبارہ ضرورت پڑی تو وہ پھر سرجیکل سٹرائیک کریں گے۔

مزید : قومی


loading...