’دنیا بھر میں لوگوں کے گھروں میں جاکر یہ کام کرتی ہوں اس لئے دنیا کا سفر کرنے کیلئے آج تک ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا اور 20 لاکھ روپے کما بھی لئے‘

’دنیا بھر میں لوگوں کے گھروں میں جاکر یہ کام کرتی ہوں اس لئے دنیا کا سفر کرنے ...
’دنیا بھر میں لوگوں کے گھروں میں جاکر یہ کام کرتی ہوں اس لئے دنیا کا سفر کرنے کیلئے آج تک ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا اور 20 لاکھ روپے کما بھی لئے‘

  


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ممالک تو کیا، اپنے ہی ملک میں مفت رہائش حاصل کرنا ناممکن نظر آتا ہے لیکن آسٹریلیا کی اس یوگا انسٹرکٹر نے اس ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے جو گزشتہ ایک سال سے تین ملکوں میں مفت رہائش رکھے ہوئے ہے اور اب تک گھر کے کرائے کی مد میں 20ہزار ڈالر(تقریباً 21لاکھ روپے) کی بچت کر چکی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ رووی گیئرٹس نامی میلبرن کی رہائشی اس لڑکی کو گزشتہ سال اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کے بعد گھر کی تلاش تھی، چنانچہ اس نے لوگوں کے گھروں میں نگران بن کر رہنا شروع کر دیا۔وہ ایسے لوگوں سے رابطے میں رہتی ہے جو لوگ چھٹیوں پر جانا چاہتے ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں یہ ان کے گھر میںرہتی ہے اور بدلے میں صرف ان کے گھر کی نگرانی کرتی ہے۔

اس نوجوان لڑکی نے جیب میں ایک روپیہ نہ ہونے کے باوجودمفت میں دنیا کی سیر کرلی ایسا طریقہ اپنایا کہ سن کر آپ کا چہرہ بھی شرم سے لال ہوجائے گا

رپورٹ کے مطابق رووی اب تک میلبرن، نیویارک اور بالی میں 15گھروں میں بطور نگران رہ چکی ہے۔ اس کے پاس اپنی گاڑی ہے لیکن گزشتہ ایک سال سے رہائش وہ دوسروں کے عالیشان گھروں میں مفت میں ہی رکھے ہوئے ہے۔رووی کا کہنا ہے کہ ”ابتداءمیں میری بہن کو کچھ ماہ کے لیے نیویارک جانا تھا، اسے اپنے میلبرن والے گھر کی حفاظت کے لیے کسی کی ضرورت تھی۔ چنانچہ میں نے اپنی خدمات پیش کر دیں۔ چند ماہ بعد میں نیویارک گئی لیکن وہاں میں کرائے پر طویل عرصے کے لیے گھر نہیں لینا چاہتی تھی چنانچہ میں نے سوشل میڈیا پر ایسا گھر تلاش کرنا شروع کر دیا جس کے مکین چھٹیوں پر جا رہے ہوں اور انہیں نگران کی ضرورت ہو۔ جلد ہی مجھے ایک عالیشان گھر مل گیا۔ تب سے میں جہاں بھی جاتی ہوں اسی طرح رہائش حاصل کرلیتی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...