دنیا کی بہترین نوکری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں، دن میں صرف 3 مرتبہ یہ آسان ترین کام کرنا پڑے گا اور دنیا بھر کی مفت سیر کے ساتھ لاکھوں روپے تنخواہ بھی ملے گی

دنیا کی بہترین نوکری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں، دن میں صرف 3 مرتبہ یہ آسان ...
دنیا کی بہترین نوکری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں، دن میں صرف 3 مرتبہ یہ آسان ترین کام کرنا پڑے گا اور دنیا بھر کی مفت سیر کے ساتھ لاکھوں روپے تنخواہ بھی ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ایک ایسی نوکری کی تلاش میں ہیں جس میں آپ کو دنیا گھومنے کا موقع ملے، کوئی کام بھی نہ کرنا ہو اور تنخواہ لاکھوں میں ہو، تو جلدی سے درخواست دے ڈالیے، یہ نوکری آپ ہی کے لیے ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی رائل کیریبین انٹرنیشنل کو ایک ”پروفیشنل چھٹیاں منانے والا شخص“ چاہیے جس کے لیے انہوں نے لوگوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔منتخب ہونے والے شخص کو کمپنی گرمیوں میں انٹرن شپ پر تین ہفتے کے لیے مختلف بحری جہازوں پر مختلف ممالک کے سفر پر بھیجے گی۔ اس دوران روزانہ مختلف مناظر کی تین تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرنی ہوں گی۔

اگر انتہائی امیر بننا چاہتے ہیں تو ہفتے میں ایک مرتبہ یہ کام ضرور کریں، سائنسدانوں نے دولت اکٹھی کرنے کا سب سے بہترین اور آسان ترین طریقہ بتادیا
رپورٹ کے مطابق کمپنی اس نوکری کے لیے منتخب شخص کو سالانہ 52ہزار پاﺅنڈ(تقریباً80لاکھ روپے)کے تناسب سے تنخواہ دے گی۔ یعنی آپ اس تین ہفتے کی نوکری میں کمپنی کے خرچ پر کئی ممالک کی سیر بھی کر لیں گے اور لاکھوں روپے بھی کما لیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ”سفر کے دوران جب بھی جہاز کسی ساحل سمندر پر رکے گا، اس شخص کو وہاں مختلف مناظر کی تصاویر بنا کر روزانہ 3تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کرنی ہوں گی۔ ہمیں کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو اس سفر کی یادیں بہترین انداز میںمحفوظ کر سکے۔ “کمپنی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے ہی درخواستیں وصول کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -