طورخم بارڈر پر کسٹم حکام سے مذاکرات، کسٹم ایجنٹس نے ہڑتال ختم کرانے کا اعلان کر دیا

طورخم بارڈر پر کسٹم حکام سے مذاکرات، کسٹم ایجنٹس نے ہڑتال ختم کرانے کا اعلان ...
طورخم بارڈر پر کسٹم حکام سے مذاکرات، کسٹم ایجنٹس نے ہڑتال ختم کرانے کا اعلان کر دیا

  

لنڈ ی کو تل(آئی ا ین پی) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر کسٹم حکام اورکلئیر نس ایجنٹس کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے کسٹم ایجنٹس نے ہڑتال ختم کرانے کا

اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طورخم کسٹم حکام نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر کے سو فیصد چیکنگ پر طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس نے احتجاج کیاتھا بعد میں ٹرنزٹ ٹریڈ کے سپرٹنڈنٹ عارف درانی اور طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے صدر حیات اللہ شینواری کے درمیان کامیاب مزاکرات ہوئے جس کی بناء پر ہڑتال ختم کرادی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے درجنوں کنٹینر کلئیرنس کے بعد افغانستان روانہ ہوگئے کسٹم حکام کے مطابق طورخم میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر کی پانچ فیصد چیکنگ کی جائیگی اور اس کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیگی۔

مزید :

خیبر -