بھارتی آرمی چیف عہدہ سنبھالنے کے بعد مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

بھارتی آرمی چیف عہدہ سنبھالنے کے بعد مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے
بھارتی آرمی چیف عہدہ سنبھالنے کے بعد مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

  


نئی دہلی/جموں (آئی این پی)بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پرمقبوضہ کشمیر پہنچ گئے جہاں انھوں نے سیکورٹی کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل بیپن راوت عہدہ سنبھالنے کے بعدمقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے ادھمپور میں قائم شمالی کمان کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سیکورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کو جائزہ لیا۔جنرل بیپن راوت کا فوج کے اعلی حکام نے استقبال کیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل دیوراج نے بریفنگ بھی دی ۔بھارتی آرمی چیف نے نگروٹہ میں قائم 16کور ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا اسکے علاوہ وہ اکھنور اور راجوری سیکٹر میں اگلے مورچوں پر بھی گئے ۔آرمی چیف نے اعلی سطحٰی اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال اور شمالی کمان کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔اجلاس میں لائن آف کنٹرول اور لائن آف ایکچول کنٹرول پر سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...