آدمی گاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، کار مالکان میں خوف و ہراس پھیل گیا

آدمی گاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، کار مالکان میں خوف و ...
آدمی گاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، کار مالکان میں خوف و ہراس پھیل گیا

  


پراگ (نیوز ڈیسک) اہل مغرب کی ’ترقی‘ نئی انتہاﺅں کو چھونے لگی ہے، کہ ان کے ہاں انسانوں کے بعد اب بے جان اشیاءکی عزت بھی محفوظ نہیں رہی۔ جمہوریہ چیک کے شہر پنصل سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں کچھ ایسا ہی شرمناک منظر دیکھائی دیتا ہے کہ جو دیکھے توبہ توبہ کر اٹھے۔

اس ویڈیو میں د یکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پارکنگ ایریا میں کھڑی کار کے دروازے کے قریب آتا ہے اور پھر پتلون اتار کر کار کے ساتھ بے حیائی کی حرکات شروع کردیتا ہے۔ وہ کچھ دیر تک مکروہ فعل سرانجام دیتا ہے اور پھر پتلون اوپر کرتے ہوئے وہاں سے رفوچکر ہوجاتا ہے۔

کینیڈا کی دوبہنیں بیرون ملک ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں کہ سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کی ہے اور کار کے مالک کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کی کار کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کسی اور کی کار کے ساتھ بھی ہو۔ اسی لئے ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی تا کہ دیگر کار مالکان خبردار ہو جائیں کہ ان کی گاڑیوں کے ساتھ بھی یہ واقعہ پیش آسکتا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس شخص کو پہلے بھی گاڑیوں کے ساتھ یہی حرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں ہے مگر تاحال اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...