چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے ججوں کی بھی درجہ بندی ہوگی ،کارکردگی جانچنے کا طریقہ کار تیار

چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے ججوں کی بھی درجہ بندی ہوگی ...
چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے ججوں کی بھی درجہ بندی ہوگی ،کارکردگی جانچنے کا طریقہ کار تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )نظام عدل میں بہتری کے لئے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی رپورٹس اور ججز کی درجہ بندی کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی لاہور اور پنجاب سمیت ملک بھر میں نظام عدل کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں جن کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کا طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق آئندہ سے لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز کی پرفارمنس رپورٹس مرتب ہونگی اور ان رپورٹس کی بنیاد پر ججز کی الگ الگ درجہ بندی کی جائیگی، اچھی کارکردگی والے ہائیکورٹ ججز کو اے کیٹیگری اور مناسب کارکردگی والے ہائیکورٹ ججز کو بی کیٹگری میں رکھا جائیگا جبکہ مناسب سے کم کارکردگی دکھانے والے ہائیکورٹ کے ججز کو سی کیٹگری میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی رپورٹس ججز کو اور چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کی جائینگی تاکہ ججز کو ابھی انکی کارکردگی کا اندازہ ہو سکے اور وہ بھی مقدمات کے بہتر فیصلوں کے حوالے سے اقدامات کر سکیں۔

مزید :

لاہور -