بھارت عوام جان لیں میں بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں :کلبھوشن یادیو
اسلام آباد(آئی این پی ) بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو نے کہا ہے کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں مگرمیرے انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کرنے کو کیوں جھٹلایا جا رہا ہے،میری والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف تھا، لگا انہیں مار پیٹ کر لایا گیا،بھارتی اہلکار ملاقات کے دوران والدہ کو دھمکا رہا تھا،پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا ، والدہ صحت مند دیکھ کر خوش ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اس کا بیان جاری کردیا۔جس میں اس نے اہلخانہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ویڈیو بیان میں کلبھوشن یادیو نے کہا کہ ملاقات کے دوران محسوس ہوا والدہ اور اہلیہ خوفزدہ تھیں جبکہ اس موقع پر بھارتی ا ہلکارر ملاقات کے دوران والدہ کو دھمکا رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ میری والدہ کو جہاز میں مار پیٹ کر لایا گیا ہے، بھارتی سفارتکار ملاقات کے بعد میری والدہ پر کیوں چلا رہا تھا۔
کلبھوشن یادیو