پارا چنار ،فاٹا میں طویل لوڈشیڈنگ ،معمولات زندگی متاثر
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)قبائلی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے،پاراچنار شہر سمیت ایجنسی کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے قبائل کا کہنا ہے کہ روزانہ بیس سے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے رات کو اندھیروں کا راج ہوتا ہے اور کاروباری لوگ بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یو پی ایس سولر سسٹم اور جنریٹرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ غریب لوگوں کی مشکلات لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مزید بڑھ گئے ہیں لوگوں نے وولٹیج پورا کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے کم وولٹیج دینے اور لوڈ شیڈنگ کرنے پر مجبور ہیں