پاکستانی لڑکے نے فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، آ رہی ہیں یا نہیں؟ دل تھام لیں کیونکہ۔۔۔

پاکستانی لڑکے نے فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کو پاکستان آنے کی دعوت ...
پاکستانی لڑکے نے فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، آ رہی ہیں یا نہیں؟ دل تھام لیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کافی شہرت رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد انہیں فالو کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں تو ان کے ہاتھ دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، دیکھ کر شاہ رخ خان بھی ”گم“ ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔
ظاہری خوبصورتی اور فحش فلموں میں مسلمان اداکارہ کے طور پر کام کرنے کے باعث مسلم ممالک میں انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی جبکہ وہ سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات کے باعث بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ ہی عرصہ قبل انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خود کو ملالہ یوسف زئی کیساتھ ملانے کی کوشش کی تھی مگر پاکستانیوں کی اکثریت نے ان کی اس کوشش پر غصے کا اظہار کیا۔

When a news outlet mistakes Malala for Mia Khalifa

A post shared by Mia K. (@miakhalifa) on

اس مرتبہ بھی انہوں نے پاکستانی ’مداحوں‘ کو ایک طرح سے مایوس کر دیا ہے کیونکہ جب ایک پاکستانی نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر پھر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سری لنکا کے مایہ ناز سابق اوپنر سنتھ جیسوریا ان دنوں کس حال میں ہیں؟ تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
ہوا کچھ یوں کہ میا خلیفہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لندن ٹرپ کی بات کی اور لکھا ”لندن کے دوستو۔۔۔ میں اگلے مہینے لندن آنے کا پروگرام بنا رہی ہوں، مجھے وہاں ایسا کیا کرنا چاہئے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں؟ ایسا کچھ جو آن لائن سیاحوں کے لئے دستیاب گائیڈز میں بھی نہیں ہے۔“

اس ٹویٹ پر ایک پاکستانی نے میا خلیفہ کو جواب دیتے ہوئے پاکستان آنے کی دعوت دے ڈالی اور لکھا ”میا خلیفہ برائے مہربانی پاکستان آنے کا پروگرام بھی بناﺅ“

میا خلیفہ نے جواب دینے میں ذرا بھی دیر نہ لگائی اور پاکستانیوں کو ’مایوس‘ کر دیا، انہوں نے لکھا ”پیارے۔۔۔ اپنی سانس مت روکو“

میا خلیفہ کے یہ جواب ”چٹا جواب“ ہے جس کے باعث پاکستان میں ان کے مداح ’مایوس‘ ہو گئے ہیں اور اگلے کئی سالوں میں ان کے پاکستان آنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔