شادی شدہ خاتون اغواء، جعلی طلاق تیار کرکے زیادتی، ویڈیو بنالی

شادی شدہ خاتون اغواء، جعلی طلاق تیار کرکے زیادتی، ویڈیو بنالی
 شادی شدہ خاتون اغواء، جعلی طلاق تیار کرکے زیادتی، ویڈیو بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے جعلی طلاق نامہ، نکاح نامہ، زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے کے واقعہ میں ملوث کھر اور ہنجرا خاندان کے پروردہ سابق نائب ناظم کے سامنے قانون بے بس، ملزم آزاد، متاثرہ شوہر انصاف کیلئے دربدر، پیروی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے چک نمبر 138 ایم ایل کے رہائشی منیر احمد جٹ ولد غلام رسول نے بتایا کہ چوک سرور شہید کے سابق نائب ناظم محمد ارشد ارائیں سکنہ چک نمبر 632 ٹی ڈی اے اڈہ محمد والہ نے اس کی 3 بچوں کی ماں اہلیہ صوبیہ کوثر کو زبردستی اغوا کیا اور اپنے ڈیرہ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، بدقماش محمد ارشد نے نہ صرف خاتون کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے اپنی ویڈیو فلم بنائی بلکہ علاقہ میں بھی پھیلادی۔ جس پر تھانہ چوک سرور شہید پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پاکستانی لڑکے نے فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، آ رہی ہیں یا نہیں؟ دل تھام لیں کیونکہ۔۔۔

کھر اور ہنجرا خاندان کے پروردہ بااثر اور جعلساز ملزم محمد ارشد ارائیں نے قانونی کارروائی میں تحفظ کی کوششوں کے دوران نہ صرف جعلسازی سے صوبیہ کوثر کا جعلی طلاق نامہ تیار کیا بلکہ اپنا صوبیہ کے ساتھ بوگس نکاح نامہ بھی تیار کروایا جس میں محمد علی قیصر اور حنیف احمد کو گواہ رکھا۔ متاثرہ منیر احمد کے مطالبہ پر پولیس نکاح نامہ کا کیس یونین کونسل میں کوئی اندراج نہیں، بوگس نکاح کا ایک گواہ محمد علی قیصر اپنی بیٹی کے ہاتھوں قتل بھی ہوچکا ہے۔

فون پر دوستی کا انجام، گیارہویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

متاثرہ منیر احمد جٹ کے مطابق ملزموں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے عدالتی حکم کے باوجود جو کہ سرور شہید اور کوٹ ادو پولیس بااثر ملزم کے خلاف کارروائی سے انکاری ہے۔ وہ ڈیڑھ سال سے انٹی کرپشن میں بھی سابق نائب ناظم  ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے دھکے کھارہا ہے۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن تاحال معاملہ کی انکوائری کررہے ہیں اور مدعی کو اس حوالے سے باخبر رکھنے سے گریزاں ہے۔ ملزم ارشد ارائیں نے اس کے خاندان کا وقار برباد کردیا ۔ متاثرہ منیر احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔