بلبلے سے شہرت پانے والی عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن کر تصاویر شیئر کر دیں کہ صارفین کے ”بلبلے“ نکل گئے، سوشل میڈیا پر ایسی دھماچوکڑی مچی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

بلبلے سے شہرت پانے والی عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن کر تصاویر شیئر کر دیں کہ ...
بلبلے سے شہرت پانے والی عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن کر تصاویر شیئر کر دیں کہ صارفین کے ”بلبلے“ نکل گئے، سوشل میڈیا پر ایسی دھماچوکڑی مچی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں جنہوں نے ’وی جے‘ کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کیا اور پھر کئی ڈرامہ سیریلز میں جلوہ گر ہوئیں اور بعد ازاں اپنے گائیکی کے فن سے بھی پاکستانیوں کو خوب محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں تو ان کے ہاتھ دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، دیکھ کر شاہ رخ خان بھی ”گم“ ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔
انہیں مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ”بلبلے“ میں ’خوبصورت‘ کے کردار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ”کراچی سے لاہور، ’یلغار‘ اور ’میں ہوں شاہد آفریدی‘۔“ شامل ہیں۔ نیا سال شروع ہوئے آج پانچواں دن ہے اور صارفین نیو ائیر منانے والی اداکاراﺅں کی مختلف تصاویر پر گرما گرم تبصرے کرنے میں مصروف ہیں جن کا تازہ ترین شکار عائشہ عمر ہیں۔
ماورہ اور عروہ حسین سمیت کئی اداکاراﺅں کو یا تو اپنے لباس یا پھر اپنے انداز میں نئے سال کا جشن منانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ عائشہ عمر بھی نئے سال سے متعلق ایک تقریب میں شریک ہوئیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ان کے لباس پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”کیا یہ نئے سال کی ریزولوشن ہے کہ تمام اداکارائیں ہی ’بے لباس‘ ہوں گی؟ سب کی سب ہی ننگی ہو رہی ہیں“

ایک اور صارف نے لکھا ”کیا کوئی مجھے بتائے گا کہ پاکستان میں گرمی ہے؟ ہر اداکارہ کے کپڑے کم سے کم ہیںیا پھر شائد یہ اتنی غریب ہیں کہ کوئی ڈھنگ کا لباس نہیں خرید سکتیں؟ کیا چکر ہے یہ، بحرین میں تو سردیاں ہیں“

ایک صارف کا کہنا تھا ”ہمیں چاہئے کہ ہمیں انہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے۔ اس کو اپنی قبر میں جانا ہے اور ہم سب کو اپنی قبروں میں جانا ہے۔ تو کوئی بھی رائے دینے سے بہتر ہے کہ انہیں نظرانداز کیا جائے۔ یہ شوبز کے لوگ اپنا دین بھول گئے ہیں اور سب ہدایت کی دعا مانگتے ہیں۔ اس کے علاوہ گناہ سے نفرت کی جائے گنہگار سے نہیں“

ایک صارف نے مستقبل کا پروگرام بتاتے ہوئے لکھا ”کوئی نہیں، رمضان میں یہ سارا حساب برابر کر دے گی، فیصلہ دینے والے نہ بنیں، صحیح کہا ناں؟“

ایک صارف کا کہنا تھا ”اداکاراﺅں کی جانب سے مغربی سوچ کیساتھ فیشن کے نام پر ایک دوسرے کے مقابلے میں ’بہت خوب‘ کپڑے پہن کر تصاویر شیئر کرنے کا رجحان ہے، یہ ایسے لباس کیساتھ بھی اپنی تصاویر کیوں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں جن میں یہ ’لے لباس‘ ہوتی ہیں؟
یہ اپنے خوفناک لباس اور دہشت ناک رقص کے ذریعے شہرت حاصل کرتی رہتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ہمیں ’فیصلہ‘ دینے کا کوئی حق نہیں، ان میں سے کوئی مشکل سے بھی اپنے اخلاق کے ذریعے جاننے کی خواہش کیوں نہیں رکھتی؟“