پاکستان کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ٹرمپ کا حکم دھجیوں میں اُڑادیا گیا، دنیا کے طاقتور ترین آدمی کے ساتھ اپنے ہی ملک میں کیا ہوگیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ٹرمپ کا حکم دھجیوں میں اُڑادیا گیا، ...
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ٹرمپ کا حکم دھجیوں میں اُڑادیا گیا، دنیا کے طاقتور ترین آدمی کے ساتھ اپنے ہی ملک میں کیا ہوگیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مصنف مائیکل وولف نے ’فائر اینڈ فیوری‘ کے نام سے کتاب لکھی ہے جس میں ڈونلڈٹرمپ اور ان کے خاندان کے بارے میں خفت آمیز انکشافات کیے گئے ہیں اور ٹرمپ اس کتاب کو بہرصورت رکوانا چاہتے تھے۔ گزشتہ روز ان کے وکیل نے کتاب کے مصنف اور پبلشرکو ہتک عزت کے دعوے کی دھمکی دی جس پر پبلشر نے ایسا کام کر ڈالا کہ امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کی وقعت کی قلعی کھول کر رکھی دی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس کی طرف سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ ”ڈونلڈٹرمپ کو یقین ہے کہ یہ کتاب ان کے دورِ صدارت میں منظرعام پر نہیں آئے گی۔“ دوسری طرف ان کے وکیل کی طرف سے ایک خط سامنے آیا جس میں مصنف اور پبلشر کو مذکورہ دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے جواب میں پبلشر کی طرف شدید ردعمل سامنے آیا اور اس نے جو کتاب 9جنوری کو مارکیٹ میں لانی تھی اسے 4دن پہلے ہی 5جنوری کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

’’ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں دوستوں کی بیویوں کے ساتھ سونا ہی زندگی کا مزہ ہے اس لیے وہ دوستوں کی بیگمات کو اپنے پاس بلا کر کہتے ہیں کہ۔۔۔‘‘ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ امریکی صدر دنیا کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہے
رپورٹ کے مطابق اس کتاب کے لیے مائیکل وولف کئی مہینوں تک وائٹ ہاﺅس کے ایک صوفے پر براجمان رہے اور وائٹ ہاﺅس کے اندرونی ذرائع سے ڈونلڈٹرمپ اور ان کے خاندان کے متعلق اندر کی باتیں نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس عرصے میں انہوں نے 200سے زائد آڈیو انٹرویوریکارڈ کیے اور ان میں کیے گئے ذرائع کے انکشافات کو اپنی کتاب کا حصہ بنایا۔ کتاب میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گنجے ہیں اور انہوں نے مصنوعی بال لگوا رکھے ہیں اور یہ کہ میلانیا اپنے شوہر سے بہت تنگ ہیں اور انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں اپنا الگ بیڈروم بنا رکھا ہے اور ان سے الگ سوتی ہیں۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کو کبھی صدر بنتے نہیں دیکھنا چاہتی تھیں اور جب وہ الیکشن جیتے تو صدمے سے وہ رونے لگ گئیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی خیرہ کن انکشافات اس کتاب میں مصنف نے کیے ہیں۔ تاہم اب تک ڈونلڈٹرمپ اور میلانیاکی طرف سے بیشتر انکشافات کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ ”کتاب جھوٹ کا پلندہ اور فرضی معلومات پر مبنی ہے اوریہ کسی صورت منظرعام پر نہیں آنی چاہیے۔“

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔