64سالہ سعودی باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ وہ کام شروع کردیا جو آج تک دنیا کے کسی باپ نے نہ کیا، ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا

64سالہ سعودی باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ وہ کام شروع کردیا جو آج تک دنیا کے کسی ...
64سالہ سعودی باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ وہ کام شروع کردیا جو آج تک دنیا کے کسی باپ نے نہ کیا، ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) حصول علم وہ نیک کام ہے جس کے لئے کوئی وقت یا عمر معین نہیں ہے بلکہ جب بھی موقع ملے انسان اپنے ذہن و فکر کو تحصیل علم کے ساتھ وسعت دے سکتاہے۔ سعودی شہری عبدالسلام عبداللہ اس ضمن میں قابل تقلید مثال ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد پیرانہ سالی کے عالم میں پھر سے سکول کا رخ کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ روزانہ اپنی بیٹی کے ساتھ سکول جاتے ہیں، جو نویں جماعت کی طالبہ ہے، اور دونوں ملکر ایک ہی جماعت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی لڑکا لڑکی نے اس طریقے سے شادی کرلی جو پہلے ہو ہی نہ سکتی تھی، طریقہ جان کر غیر ملکیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
العین ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبدالسلام کا کہنا تھا ”مجھے یہ بہت اچھا موقع ملا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ میرے بڑے بچے امریکا میں زیر تعلیم ہیں لیکن میں نے مناسب سمجھا کہ اپنی چھوٹی کے بیٹی کے ساتھ ملکر تعلیم حاصل کروں۔ میں نے ٹیسٹ دیا تھا جس کے بعد مجھے نویں جماعت میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو میں اپنی بیٹی سے مدد لیتا ہوں۔ ہم دونوں کی پڑھائی بہت اچھی چل رہی ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں تعلیم کو جاری رکھوں اور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کروں۔ امید ہے کہ میں ایک دن یہ خواب پورا کر لوں گا۔“

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔