ملک کا وزیر خارجہ ایسے شخص کو لگا دیاگیا جو انگریزی بھی پنجابی کی طرح بولتاہے:آصف علی زرداری

ملک کا وزیر خارجہ ایسے شخص کو لگا دیاگیا جو انگریزی بھی پنجابی کی طرح ...
ملک کا وزیر خارجہ ایسے شخص کو لگا دیاگیا جو انگریزی بھی پنجابی کی طرح بولتاہے:آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے رہے کہ وزیر خارجہ مقرر کریں تو نواز شریف نے ہماری بات نہیں سنی ،ملک کا وزیر خارجہ اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ نااہل ہوچکے اور جسے وزیر خارجہ لگایا ہے وہ انگریزی بھی پنجابی کی طرح بولتا ہے حکومت کو ایسا وزیر مقرر کرنا چاہیے تھا جسے غیر ملکی بھی سمجھ پاتے۔
میرپور خاص میں شہید بینظیر بھٹو سٹیڈیم میں منعقدہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز نواز شریف کیا پیچھے کے راز بتائیں گے وہ تو خود ہی راز ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ جو شخص یونین کونسل کی نشست نہیں جیت سکتا وہ کس طرح ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ دعوی نہیں کر سکتے کہ بھٹو خاندان سے ہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ان کے اندر پیپلز پارٹی کے مرحوم قائد ذوالفقار علی بھٹو کی روح داخل ہوگئی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ تمام مظلوموں کو ان کی حقوق دلوائیں گے اور یہی ذوالفقار علی بھٹو نے سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تھر میں بجلی کا کارخانہ لگ رہا ہے، ایئرپورٹ بن رہا ہے، آج تک غریب عوام کو جو کچھ بھی دیا پیپلز پارٹی نے دیا اور جو وعدے عوام سے کیے وہ پورے کر کے دکھائے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ بھی مراد علی شاہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے۔خطاب سے قبل آصف علی زرداری نے پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا اس لیے ہے کیونکہ پاکستان میں نااہل حکمران حکومت کر رہے تھے، انہیں جس مقصد کے لیے حکومت میں لایا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا بلکہ ان کے دوستوں کی صنعتیں لگتی گئیں۔