قرض معاف کروانے والوں کی لمبی فہرست ہے لیکن ہم نے ایک ایک پائی بینکوں کو واپس کی :شہباز شریف

قرض معاف کروانے والوں کی لمبی فہرست ہے لیکن ہم نے ایک ایک پائی بینکوں کو واپس ...
قرض معاف کروانے والوں کی لمبی فہرست ہے لیکن ہم نے ایک ایک پائی بینکوں کو واپس کی :شہباز شریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے بینک قرض کی ایک ایک پائی واپس کی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن اکاونٹ سے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے ذاتی منفعت کو ہمیشہ پس پشت رکھا، جہاں قرضے معاف کروانے والوں کی لمبی فہرست ہے وہاں ہم نے ایک ایک پائی مکمل واپس کی۔

شہباز شریف نے بینک کے 2014 اور 2015 کے دوخطوط کی کاپیاں شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ قرض واپس کرنے پر خط موصول ہوا تھا۔صدر ن لیگ نے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگانے والے سیاسی مخالفین ان خطوط کو دیکھ لیں۔

مزید : قومی


loading...