اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی لانا ہوئی تو سب مل کر لائیں گے:سینیٹر جنرل(ر)عبدالقیوم

اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی لانا ہوئی تو سب مل کر لائیں گے:سینیٹر ...
اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی لانا ہوئی تو سب مل کر لائیں گے:سینیٹر جنرل(ر)عبدالقیوم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی لانا ہوئی تو مل کر کریں گے، اس کیلئے پی ٹی آئی کو ماحول بنانا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ دنیا بھر میں جو آئین بنتے ہیں ان میں بھی ترامیم ہوتی ہیں،اٹھارہویں ترمیم میں 95 شقیں ہیں, ان میں بہت ساری باتیں بہت اچھی ہیں لیکن یہ کہنا کہ اس کو چھیڑ نہیں سکتے یہ بات ٹھیک نہیں ہے،18ویں ترمیم سے کیا فائدہ ہوا اور کیا نقصان ہورہا ہے ؟دیکھا جاسکتا ہے.انہوں نے کہا کہ  اس کی بعض شقوں کا بغور جائزہ لے کر اس کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے لہذا اس کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا، آئینی ترمیم کے معاملے پر ہر پارٹی اپنے اپنے ممبران پر نظر رکھے، ترمیم اتفاق رائے سے بنی تھی تو تبدیلی بھی مل کرہی لانا ہوگی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...