سڈنی ٹیسٹ، بھارت کی پہلی اننگ 622 پر ڈکلیئر، آسٹریلیا نے 24 رنز بنالیے

سڈنی ٹیسٹ، بھارت کی پہلی اننگ 622 پر ڈکلیئر، آسٹریلیا نے 24 رنز بنالیے
سڈنی ٹیسٹ، بھارت کی پہلی اننگ 622 پر ڈکلیئر، آسٹریلیا نے 24 رنز بنالیے

  


سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کینگروز نے پہلی اننگ میں 24 رنز بنالیے۔

سڈنی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگ 622 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ انڈین سائڈ سے پجارا نے زبردست کھیل پیش کیا۔ انہوں نے 193 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ رشبھ راجندرا پنت نے 159 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے جدیجا نے 81، اگروال نے 77 اور وہاری نے 42 رنز بنائے جبکہ کوہلی اس میچ میں بھی خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے اور صرف 23 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ کی بیٹنگ جاری ہے۔ کینگرو سائڈ نے پہلے دن کے اختتام پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 24 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنرز مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...