بھارت میں گائے چوری کے الزام پر جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا انکشاف

بھارت میں گائے چوری کے الزام پر جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیودہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جنونی ہندوؤں نے گائے چوری کا الزام لگا کر ایک اور مسلمان کی جان لے لی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کے جھوٹے الزام میں 60 سالہ شیخ قابل میاں نامی شخص کو لاٹھیاں مار مار (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کر ہلاک کردیا۔جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔ واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ خبر میڈیا پر آئی۔میڈیا میں خبرآنے پر حکمراں طبقہ نیند سے جاگا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شخص کو گائے چوری کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑ کر دیہاتیوں نے لاٹھیاں مار کر قتل کیا۔پولیس نے وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد کرنے والے دیہاتیوں کے چہرے صاف طور پر نظر آنے کے باوجود نامعلوم افراد کے نام ایف آئی کا اندراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا کے لیے پارلیمان کو قانون سازی کا حکم دیا تھا تاہم یہ معاملہ تاحال سست روی کا شکار ہے۔
قتل کا انکشاف