عربی شہزادوں کی روجھان انٹری ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ ‘ کمانڈوز بھی تعینات
روجھان (نمائندہ پاکستان ) عرب امارات کے شہزادوں شکار کے لیے عربی ٹبہ روجھان میں آمد متوقع ہے پنجاب پولیس کی 2000 ہزار کی نفری شکار گاہ عربی ٹبہ کے راستوں پر تعینات (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
مرکزی اور صوبائی حکومت نے سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگئی فیصل آباد، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاول پور،رحیم یار خان ،سے اضافی نفری طلب کر لی گئی اور تربیت یافتہ کمانڈوز بھی تعینات کیئے گئے 40 کلو میٹر کی پٹی پر تعینات کر دیئے گئے جنگل میں منگل کا سماں ہوگیا عرب امارات کے شہزادے کا سامان رسد کی ترسیل زرو و شور سے جاری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان،آر پی او بہاول پور، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او راجن پور، ڈی پی او رحیم یار خان، نے شیخ خلیفہ بن زید النہان کے شہزادوں کی موقع پر آمد پر شہزادوں کے گزرنے والے جملہ راستے پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں زرائع نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ سخت سیکورٹی کے حصار میں شہزادوں کے گزرنے والے راستے سیکورٹی نے سیل کر دیئے متعلقہ جگہ پر گاڑیوں کے زرایعے سامان رسد پہنچا دیا ہے اور جہاز بھی عربی ٹبہ ائرپورٹ پر لینڈ کریگا اس کے لئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ کمانڈوز دستے بھی تعینات ہونگے اور ائرپورٹ کا کنڑول سنبھالیں گے شہزادوں کے کھانے کا انتظام بھی عرب امارات سے تیار ہو گا اس موقع پر تحصیل روجھان کی عوام نے عربی شہزادوں سے توقع ظاہر کی کہ جیسے شہزادوں کے والد ماجد نے اپنی نظر عنایت نوشہرہ پر کی اور اس کو رحیم یار خان بنا کر نائب لاہور بنایا ہے اسی طرح شہزادوں سے روجھان کی عوام توقع کرتی ہے کہ یہاں پہلے کی طرح روجھان پر نظر کرم فرمایئے اور تحصیل روجھان کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے محرومیوں کا خاتمہ کر روجھان کو روح جہان بنایا جائے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار شوکت حسین مزاری مرحوم ،ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد خان مزاری ،سابق ناظم سردار اطہرعلی خان مزاری کی کاوشیں تاریخ کا سنہری حصہ ہیں روجھان میں بوائے ڈگری کالج کا قیام شیخ خلیفہ ہسپتال کا قیام شاہ والی سول ہسپتال اور شاہ والی سکول اور غریب عوام کے لئے بنائے گئے رہائشی گھر ازمان رہائشی سیکمیں ،مزاری گوٹھ سکول اور رہائش گاہیں عمر کوٹ جدید فلٹریشن پلانٹس اور سکول کا قیام اور درجنوں سکیموں کا قیام پاکستان عر امارات کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب پسماندہ علاقے کی ترقی کے لئے مزید خصوصی پیکج کا اعلان کر کے میگا پراجیکٹس دینے کا بھی اعلان کی امید رکھتے ہیں اس علاقے میں جو نظر عنایت جناب شیخ خلیفہ بن زید النہان نے دریا ئے سندھ پر عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان کے نام سے اربوں پل کی پختہ پل عطا فرمائی مگر افسوس دریائی پختہ پل کی تین سال سے اپروچ روڈیں اور سپر بند تعمیر نہ ہونے سے تاحال دریائی پختہ پل چالو نہ ہوسکا تاہم دریائی پختہ پل سمیت روجھان شہر میں شیخ خلیفہ بن زید النیان کی نظر عنایت سے ترقیاتی منصوبے دیئے جن کی روجھان کی عوام نہایت ہی مشکور ہے ہماری عرب امارات کے شہزادوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے عرب امارات کے دریائی پل کے لئے جو تین صوبوں کے سنگم پر واقع ہے اپروچ روڈ کے لئے فنڈز ،پتھر پچینگ، یونی ورسٹی کا قیام، روجھان کی پسماندگی اور بے روزگاری دور کرنے کے لئے انڈسٹری کا قیام، اور شہر میں میٹھے پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور شہر میں سیوریج کے لئے نئی پائپ لائنز شہر روجھان کو خوبصورت بنانے کے لئے خصوصی گرانٹ کے لئے استداعا ہے اور عربی ٹبہ ائرپورٹ جو دنیا کا بہتریں ائرپورٹ ہے اس کو بین الاقوامی آمدورفت کے لئے کھولا جائے ہم ٰ شہزادوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے پدر محترم کی طرح روجھان کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے اور اس کو روجھان کی بجائے (روئے جہان ) بنا کر علاقہ کی تقدید بدلی جائے۔ اس سلسلے میں جب ہماری بات روجھان کے ایس ایچ او چودھری فیاض الحق سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ یہ عربی ٹبہ تھانہ روجھان کے علاقے میں ہے اور تمام علاقے کے ادر گرد اعلی حکام کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں اور آئندہ دو روز میں عرب امارات کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زید النہان کے شہزادوں کی آمد متوقع ہے اسکے روجھان شیخ خلیفہ بن زید النہان کے شھزادوں کی شکار کے لیے روجھان میں رہائش پذیر کے دوران روجھان ملک کی اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے
عربی ٹبہ