سبزیوں ، پھلوں اور اجناس کی قیمتوں میں کمی ، دودھ اور گوشت مہنگا ، ضلعی انتظامیہ نے 2018کی تقابلی رپورٹ جاری کر دی

سبزیوں ، پھلوں اور اجناس کی قیمتوں میں کمی ، دودھ اور گوشت مہنگا ، ضلعی ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پھلوں ، سبزیوں، دالوں سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی سال 2018 کی تقابلی ر پو ر ٹ جاری کر دی ہے۔آلو کچا چھلکا سال 2018 جنوری میں26روپے فی کلو تھا، 2019 میں قیمت 14 روپے فی کلو ہے اورپیاز سال2018 میں 51روپے آج19روپے فی کلو ہے۔ٹماٹر 62سے 38 روپے ،،لہسن دیسی 85 سے64، بینگن 38سے 32 اورمٹر 79سے 22روپے فی کلو فروخت ہوئے ۔کدو سال 2018میں58روپے فی کلو تھا، اب28روپے فی کلو ہے۔لہسن چائنہ 42سے38،بھنڈی توری 96 سے 90،پالک کی قیمت 25سے 20روپے پر آ گئی۔ سیب کالا کلو 2018 میں 131روپے اور آج 121پر آ گیا،سیب کالا کلومیدانی کی قیمت برقرار رہی۔مسمی سال 2018 میں 106 روپے فی درجن تھی اور سال 2019 میں90روپے فی کلو ہے ۔ انگور 172سے 126 ،انار (قندھاری) 175 سے 156 پر آ گئے ۔ صرف تین پھلو ں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ادرک سال 2018میں 141 روپے فی کلو روپے تھا، سال 2019 میں 166 روپے فی کلو ہے ۔ ایرانی کھجوریں سال 2018 میں 136 روپے فی کلو تھیں ، سال 2019 میں 141 روپے فی کلو ہیں ۔ کیلے سال 2018میں 53 روپے فی درجن تھے، اب 64 روپے فی درجن ہیں ۔ دال چنا (باریک) 2018 کی نسبت 4 اور دال چنا (سپیشل) 2 روپے سستی ہے ۔ دال مسور (باریک) 2018کی نسبت 20 اوردال مسور (موٹی) 4 روپے سستی ہے ۔ دال ماش دھلی15 اوردال ماش بغیر دھلی 10 روپے سستی ہے ، سرخ مرچ 90، دودھ ، 5 ، دہی 4 روپے، چھوٹا گوشت 50اور بڑا گوشت 25 ، سرخ مرچ، دودھ، دہی، چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتیں مارکیٹ اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینے کے بعد بڑھائی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...