سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ عہدیداران نے کہا کہ پاکستان سٹیل میلٹنگ انڈسٹری اس وقت ملک کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اور روزگار مہیا کرنے والی انڈسٹری ہے سٹیل میلٹنگ یونٹس کے بند ہونے کی صورت میں گورنمنٹ کو سالانہ 65 بیلین ٹیکس کا نقصان ہو گا ۔ لوٹ مار اور جرائم کے بڑھنے کا شدید خطرہ ہے ایسوسی ایشن کے عہدیداران چیئرمین چوہدری لیاقت علی، سابق چیئرمین حاجی عزیز الرحمن چن، میاں اقبال طارق، زاہد ملک، مہر یونس، چوہدری سرور، الیاس ملک، ڈاکٹر لیاقت، چوہدری مجید اور دیگر نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ پاکستان سٹیل میلٹنگ انڈسٹری کی صنعت کو بچا لیں اور منی بجٹ میں اس کا کوئی حل نکالا جائے۔
مظاہرہ