شیخ رشید کے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے قرارداد اسمبلی میں جمع

شیخ رشید کے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس 1985 سے پہلے کچھ نہیں تھا ۔مگر سیاست میں آنے کے بعد ان کے اثاثہ جات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔چیف جسٹس اس حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔

دریں اثناء حنا پرویز بٹ نے مہمد ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ عبدالرزارق داؤد کی کمپنی کو دینے کیخلاف قرارداد جمع کرادی،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...