سپرنگ فیسٹیول بھرپور طریقے کے ساتھ منانے کا فیصلہ

سپرنگ فیسٹیول بھرپور طریقے کے ساتھ منانے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت سپرنگ فیسٹیول کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں میاں یوسف صلاح الدین،عثمان پیر زادہ ،محمد علی شاہ ،عرفان رندھاوا ،شاہد ندیم ،جی سی ،پنجاب یونیورسٹی ،کینٹ کالج ،لمز یونیورسٹی ،الحمرا،پی ایچ اے ،والڈ سٹی اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں سپرنگ فیسٹیول کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔سپرنگ فیسٹیول میں تھیٹر ،بسنت اور دیگر ثقافتی پروگرامز کے انعقاد کے بارے میں بات چیت کی گئی۔اجلاس میں پندرہ جنوری کو عدالت میں بسنت منانے کے حوالے سے بھرپور موقف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔شہر بھر میں سپرنگ فیسٹیول بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔پروگرامز کے انعقاد کے لیے اور مناسب پلان کے لیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہورتمام اداروں سے رائے لینے کے لیے لیٹر لکھے گی۔تمام اداروں سے رائے لینے پر سپرنگ فیسٹیول پروگرامز پر کام شروع کیا جائے گااگر بسنت کی اجازات ملے تو اس کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔پتنگ کے مختلف ڈیزائن بنانے کے لیے مقابلہ کروایا جائے گا۔پرفارمنگ آرٹس اور سپورٹس کی کھیلوں کو بھی سپرنگ فیسٹیول کا حصہ بنایا جائے گا۔یونیورسٹی ،کالجوں ،سکولوں اور میڈیا کو بھی سپرنگ فیسٹیول کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...