تھو ک و پرچون فروشوں کی دیدہ دلیری ، پابندی کے باوجود مصالحہ جات کی فروخت

Jan 05, 2019


لاہور(جاوید اقبال)فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کھلے مصالہ جات کی فروخت پر عائد پابندی تھوک اور پرچون فروشوں نے ہوا میں اڑا دی ،اکبری منڈی سمیت شہر کے طول وعرض سمیت تمام مقامات پر کھلے مصالہ جات کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں ۔ مرچیں ، ہلدی ،نمک گرم مصالہ جات کی بوریوں میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پابندی صرف سوشل میڈیا اور سڑکوں پر لگائے گئے بینرز اور پوسٹر تک محدود ہو کر رہ گئی ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یکم جنوری سے بوریوں میں کھلے مصالہ جات پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر چار روز گزرنے کے باوجود پابندی پر 10%بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا، اکبری منڈی ،اندرون موچی اندرون یکی گیٹ کے بازاروں میں کھلے عام مصالہ جات کی فروخت جاری رہی ۔اسی طرح ڈیپارٹمنٹل سٹوروں سویرا ، ہائپرسٹار ،الفتح سٹور ،رحیم سٹور ، یورو ، نعمت خانہ ،سیون سٹار،جمال سنز کریم سٹور ، میٹروسمیت تمام معروف سٹوروں پر بھی کھلے مصالہ جات کی فروخت جاری رہی گلی محلوں کی پرچون دکانوں پر بھی خلاف ورزی ہوتی رہی۔اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی کیپٹن ر عثمان سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کے پابندی پر عملدرآمد کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اب صرف کمپنی کے لیبل والے ہی مصالہ جات ہی فروخت ہو سکیں گے جہاں کھلے مصالہ جات ملے انہیں ضبط کر کے یونٹس کو سیل کر دیا جائے گا ۔دوسرے مرحلے میں مقدمات بھی درج ہوں گے ۔

مزیدخبریں