ڈیرہ نواب ‘ ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بچ گئی ‘ کرین سے ریلوے لائن کلیئر

ڈیرہ نواب ‘ ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بچ گئی ‘ کرین سے ریلوے لائن کلیئر

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں واقع ڈیر ہ نواب اور کلاب سٹیشن کے قریب ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ہزارہ '(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ایکسپریس کو حادثے سے بچا لیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ریلوے پھاٹک پر الٹ گئی۔ اس دوران کراچی سے ہزارہ ایکسپریس موقع پر پہنچ گئی لیکن ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی بریک لگاکر ٹرین روک کر حادثہ ہونے سے بچا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرین سے ریلوے لائن کلیئر کرکے ٹرین ایک گھنٹہ بعد روانہ کی گئی۔

کلیئر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...