دیرینہ دشمنی 1پر شخص قتل حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق

دیرینہ دشمنی 1پر شخص قتل حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق

ملتان ‘ڈیرہ غازیخان ‘ بورے والا( وقائع نگار ‘ نمائندہ خصوصی ‘ تحصیل رپورٹر ) ستیل ماڑی کے علاقے ٹرین کی زد میں آخر نوجوان جاں (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

بحق ہوگیا معلوم ہوا ہے کہ شاہ رکن عالم کالونی کے رہائشی نعیم احمد انڈر پاس کے قریب ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ اس دوران ٹرین آگئی وہ ٹرین کی زد میں آخر موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈیرہ میں امن و امان کی صورتحال ناقص,تھانہ صدر کے علاقے تونسہ بائی پاس کے قریب دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ,ایک شخص ھلاک جبکہ راہگیر سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ٹیچنگہسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل کرادیا گیا تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ دوروز قبل بھی نجی انشورنس کمپنی کے منیجر اور وفاقی وزیر زرتاج گل کے دیرینہ ساتھی پی ٹی آئی کے سٹی صدرکو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ گزشتہ روزبھی اسلحہ کے آزادانہ استعمال سے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش میں ایک شخص کو ھلاک جبکہ ایک راہگیر آصف سمیت چار افراد کو شدید زخمی کردیا گیا جنہیں تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آصف کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ھے جبکہ باقی زخمی افراد میں اللہ بخش،الہی بخش اور اقبال وغیرہ شامل ھیں جبکہ پولیس تاحال پی ٹی آئی کے سٹی صدر راشد بخاری سمیت کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارھے ھیں بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بورے والا کے ایک ہی خاندان ماں بیٹا سمیت تین افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق،جیل وارڈن اور اْسکی بیوی سمیت افراد شدید زخمی،جاں بحق ہونے والوں میں جیل وارڈن کی والدہ سکول ٹیچر اور اْسکا بھائی بھی شامل،پورا خاندان ایک ہی کار میں سوار ہو کر سیالکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا،حادثہ ساہیوال کے قریب پیش آیا،کار رانگ سائیڈ سے اوورٹیک کرنے پر مسافر بس سے ٹکرا گئی،تفصیلات کے مطابق نواحی گا?ں 146ای بی کا رہائشی ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا جیل وارڈن کاشف عدیل گجر اپنی والدہ سکول ٹیچر کشور سلطانہ،بیوی اقراء مقدس،بھائی آصف نبیل،کزن محمد اویس،حسنین علی اورمریم عمران کار نمبری7896ایل ای بی پر سوار ہو کر سیالکوٹ میں اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے بعد واپس بورے والا آ رہے تھے کہ ساہیوال کے قریب اڈا 132۔9/Lکے سامنے انہوں نے کار کو دوسری سائیڈ سے روڈ کراس کرنے کی کوشش کی تو دھند کی وجہ سے ملتان سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس نمبر6288ایل ای ایس نے کار کو بری طرح ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں کار سوار جیل وارڈن کی والدہ کشور سلطانہ،بھائی آصف نبیل اور کزن محمد اویس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ جیل وارڈن کاشف عدیل،اْسکی بیوی اقراء مقدس،کزن حسنین علی اور مریم عمران شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ساہیوال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو بورے والا منتقل کر دیا گیا اور نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئیں گاوں میں تین نعشیں پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا ہر آنکھ اشکباز تھی بدقسمت گھرانے میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں جاں بحق ہونے والوں کو اْنکے آبائی گاوں میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...