ڈیم کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں،مسرت چیمہ

ڈیم کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں،مسرت چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے مہمند ڈیم کی تعمیر کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے ہرگز ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف یہ فکر لا حق ہے کہ اگر حکومت نے منصوبے کا آغاز کر دیا تو ان کی دم توڑتی سیاست ختم ہو جائے گی ،عبدالرزاق داؤد نے عہدے سے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کاہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا ۔

عبد الرزاق داؤد وضاحت دے چکے ہیں کہ انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنی کمپنی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیا تھا لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کی میں نہ مانوں کی رٹ مضحکہ خیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں اور عوام ان کا ضرور احتساب کریں گے ۔ یہ منصوبہ پاکستان اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ہے ،پی ٹی آئی نہ صرف اس منصوبے کا آغاز کرے گی بلکہ اسے بروقت مکمل بھی کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...