لیبر کالونی مظفر گڑھ میں سہولیات کا فقدان ‘ 11جنوری کو ڈائریکٹر طلب

لیبر کالونی مظفر گڑھ میں سہولیات کا فقدان ‘ 11جنوری کو ڈائریکٹر طلب

ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے لیبر کالونی مظفر گڑھ میں سہولیات کے فقدان کی درخواست میں صورتحال کی رپورٹ کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

لئے کمیشن مقرر کرتے ہوئے 11 جنوری کو ڈائریکٹر لیبر کو طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں سید ظفر اقبال وغیرہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 8 سال پہلے صنعتی مزدور300 خاندانوں میں لیبر کالونی کے کوارٹرز الاٹ کئے گئے جس میں آج تک سیوریج دی گئی نہ ہی سوئی گیس کا انتظام کیا گیا جبکہ مسجد کی مقررہ اراضی پر بھی تعمیر نہیں کی گئی اور سیوریج کے انتظام نہ دینے کی وجہ سے اب پوری کالونی تالاب کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ سماعت میں پیش ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر مظفر گڑھ نے یقین دہانی کرائی کہ افسران بالا کو معاملے کی رپورٹ دے کر جلد ہی حل کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...