پولیس افسروں ‘ اہلکاروں کو فوری ریلیف دینے کا حکم
ملتان (وقائع نگار) پولیس افسروں و اہلکاروں کے لیے اچھی خبرآگئی پولیس ملازمین کو ضرورت پڑنے پر اب چھٹی سے انکار نہیں ہو گا۔اس حوالے سے ملتان سمیت چاروں اضلاع کے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ضلعی پولیس سربراھان کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے۔کہ پولیس ملازمین کو جب بھی کسی پریشانی یا ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی چاہئے ہو تو اسکو فوری طور منظور کرے۔تاکہ پولیس ملازمین چھٹی منظور ہونے سے ذہنی کوفت سے بچیں سکیں۔