البیرک ویسٹ مینجمنٹ کا بھاٹی چوک میں صفائی آگاہی کیمپ

البیرک ویسٹ مینجمنٹ کا بھاٹی چوک میں صفائی آگاہی کیمپ

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام شہر میں صفائی آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ البیراک افسران نے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔جی ایم آپریشنز عثمان نوری اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ کی قیادت میں گندا انجن روڈ ، لکشمی چوک اور فوارہ چوک کا دورہ کیا گیا جبکہ لکشمی چوک کے علاقے میں صفائی کی تسلی بخش صورتحال پر ایریا اسسٹنٹ منیجر کی کاوشوں کو سراہاجبکہ صفائی انتظامات میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں۔

سینئر منیجر آپریشنز ایل ڈبلیو ایم سی سہیل انور ملک ، منیجر کمیونیکیشنزالبیراک نعیمہ سعید اور منیجر آپریشنز البیراک سحرش ادریس اس موقع پر موجود تھے ۔ علاوہ ازیں، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں البیراک کی جانب سے ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی کیمپ قائم کر کے مکینوں، دکانداروں اور راہگیروں میں آگاہی بروشیرز تقسیم کئے گئے۔ آگاہی سرگرمی سے قبل بھاٹی گیٹ کے گردونواح میں آپریشنل سٹاف کی نگرانی میں خصوصی صفائی آپریشن بھی کیا گیا۔

آگاہی کیمپ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...