بچے کی والد سے ملاقات کیلئے فضہ گیلانی کے وکیل سے دلائل طلب

بچے کی والد سے ملاقات کیلئے فضہ گیلانی کے وکیل سے دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی ) فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضہ گیلانی کے بچے کی اپنے والد سے ملاقات کیلئے درخواست پر فضہ گیلانی کے وکیل سے آج (ہفتہ) دلائل طلب کر لئے۔ فیملی کورٹ کے جج فہیم الحسن نے فضہ بتول گیلانی کے سابق شوہر کی درخواست پر سماعت(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کی۔ یوسف رضاگیلانی کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر خرم خان سے طلاق لے رکھی ہے۔ فیملی کورٹ میں درخواست گزار خرم خان نے استدعا کر رکھی ہے کہ اس کے بیٹے اسفند یار علی خان سے سابقہ بیوی کے گھر کی بجائے احاطہ عدالت میں ملاقات کروائی جائے کیونکہ سابق بیوی کے گھر ملاقات میں ماحول پرسکون نہیں ہوتا ۔