سردار احمد علی دریشک کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ‘ سخی سرور ہسپتال اپ گریڈ کرنیکی منظوری

سردار احمد علی دریشک کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ‘ سخی سرور ہسپتال اپ گریڈ کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان ‘سخی سرور (نامہ نگار‘سٹی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے ملاقات کی سیاسی صورتحال پر اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے ملاقات کی ہے. وزیر اعلیٰ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پنجاب سردار عثمان بزدار اور احمد علی دریشک کے درمیان ڈیرہ غازی خان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخی سرورہسپتال ؂ کو اپ گریڈ کرنے اور روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے. احمد علی دریشک نے راجن پور میں آئے روز حادثات بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ سے کشمور تک روڈ کو دو رویہ کیا جائے. جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وہ این ایچ اے سے اس حوالے سے بات کریں گے احمد علی دریشک نے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں گھپلوں پر ہونے والی ایف آئی آر بارے میں آگاہ کیا. جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی.. اور بارڈر ملٹری پولیس کی بھرتی بھی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی. سردار احمد علی دریشک نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو یہ بھی بتایا کہ سخی سرور کی عوام کو سیاسی مفادات کے لیے سابقہ حکومت میں تحصیل کوٹ چھٹہ میں شامل کردیا تھا. جس پر منتخب بلدیاتی نمائندے عوام سراپا احتجاج ہیں۔
منظوری