پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنا ہماری ترجیح ہے،اعجاز چودھری

پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنا ہماری ترجیح ہے،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ وز یر اعظم عمران خان پاکستان کو ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کی جانب گامزن ہیں، پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنا ہمارے عزم میں شامل ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ عمران خان نے عوام سے اب تک جو بھی وعدے کئے ان کو تکمیل تک پہنچایاجائے گا، وزیراعظم کے بیرون ممالک خصوصاً اسلامی ممالک کے کامیاب دوروں سے ملک کو معاشی بحران سے نجات ملی ہے۔

،عمران خان کا دور ہ ترکی بھی کامیاب ہو گا ،دیگر ممالک کی طرح ترکی سے بھی پاکستان کو اچھی خبرملے گی اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی،حکومتی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی معیشت میں بہتری کے لیے مڈٹرم فریم ورک کی منظور ی، جامع اقتصادی پالیسی،ٹیکس ریفارمز، ایس ایم ایز، روزگار کے مواقع کی فراہمی سے آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنے میں مدد ملے گی، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے5ارب روپے کی منظور ی سے بے گھر افرا د کیلئے ملک بھر میں گھروں کے فراہمی کے منصوبہ کی تکمیل میں مدد ملے گی اور منصوبہ کو بروقت شروع کردیاگیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران نے سارے وسائل اپنی ذات پر خرچ کئے، ملک کو بنانا سٹیٹ بنا یا، قانون کو لونڈی بنا کر رکھنے والے ان جعلی خادموں سے سوال پوچھتا ہوں کہ انہوں نے نظریاتی اعتبار سے ملک کیلئے کیا کیا؟ ۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...