معاشی بحران سنگین ‘ جھوٹ کی سیاست سے حکومت چلائی جارہی ہے ‘ عبدالعلیم شاہ

معاشی بحران سنگین ‘ جھوٹ کی سیاست سے حکومت چلائی جارہی ہے ‘ عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)مہنگائی ،بے روزگاری سے ستائے عوام کیلئے بجلی ،گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کے بعد منی بجٹ آرہاہے۔اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگیں گے ۔تبدیلی سرکار جھوٹے دعوے اور جھوٹ کی سیاست پر لگی ہوئی ہے ۔ڈیرہ غازیخان شہر میں گندگی اور کوڑاکرکٹ کے انبار نیٹ اینڈ کلین ڈیرہ غازیخان کا دعویٰ بھی ہوا ہوگیا۔آنے والے دنوں میں معاشی بحران مزید (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سنگین ہوگا۔سعودی عرب ،چین اور دیگرممالک سے زیادہ سود پر قرضے لیے گئے ۔ملکی ترقی کا سفر حکمرانوں کی نااہلی سے رک گیا۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں حکومت چلانے کی اہلیت نہیں ۔جھوٹ کی سیاست سے حکومت چلائی جارہی ہے ۔ملک سنگین معاشی بحران اور انتشار کی طرف جارہاہے مہنگائی ،بے روزگاری کے ستائے عوام بجلی ،گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان کاروباری سرگرمیاں ماند پڑرہی ہیں ۔گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں آنے والے دنوں میں منی بجٹ لاکر حکومت 144ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے جارہی ہے ۔تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں ۔پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اقتدار کی مدت پوری نہیں کرسکے گی۔

عبدالعلیم شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...