ملتان ائیر پورٹ سے 7خواتین کو بغیر محرم سعودی عرب بھجوانے کا انکشاف

ملتان ائیر پورٹ سے 7خواتین کو بغیر محرم سعودی عرب بھجوانے کا انکشاف

ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے ملتان کی ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے کی غیر قانونی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔جس میں غیر قانونی طور پر 7 خواتین کو بغیر محرم کے سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔اور سعودی عرب حکام نے جانچ پڑتال کے بعد ان خواتین کو واپس ڈی پورٹ کر دیا ہے۔واضح رہے 29 دسمبر کو 7 خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودیہ بھیجا گیا۔جن کو بغیر محرم جانے کی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

اجازت دی گئی۔چیکنگ پر سعودیہ ایئر پورٹ حکام نے محرم نہ ہونے پر ان خواتین کو 30 دسمبر کو ڈی پورٹ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام کی ڈی پورٹ ہونے کے معاملے کو دبانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس وقت کے شفٹ انچارج سب انسپکٹر ذیشان حیدر۔ کانسٹیبلان محمد عباس، محمد کامران اور راو احسان ڈیوٹی پر تھے جبکہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارتضی حیدر امیگریشن انچارج ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...