جمہوریت کے نام پر بیوقوف بنانے کا وقت گزر گیا،اعجاز عالم

جمہوریت کے نام پر بیوقوف بنانے کا وقت گزر گیا،اعجاز عالم

لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ عوام کو جمہوریت کے نام پر بے وقوف بنانے کا وقت گزرچکا ہے ،ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے خود ہی پکڑ میں آگئے ہیں اور اب شریف برادران کو آصف زرداری کیلئے بھی اپنے ساتھ ہی ایک اور بیرک کا بندوبست کرلینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انسانی حقوق ٹاسک فورس کے نیٹ ورک کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی پنجاب کے تمام اضلاع میں انسانی حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی منظوری دیدی گئی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے نیو مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کیلئے دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھا کھل گیا ہے اور اس پنڈورا باکس سے زرداری اینڈ کمپنی مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی ہے ۔ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ عمران خان سے این آر او کی توقع رکھنا کسی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتاہے انشاء اللہ پی ٹی آئی احتساب کا وعدہ پورا کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...