ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن ‘ 6فوڈ پوائنٹس سیل ‘ بھاری جرمانے

ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن ‘ 6فوڈ پوائنٹس سیل ‘ بھاری جرمانے

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ممنو عہ اشیاء کی فروخت اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر06فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر80,000کے جرمانے عائدکیے ۔ رحیم(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

یار خان میں 24کنال پر سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں ہلا چلا کر تلف کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ڈرمز استعمال کرنے اور ناقص صفائی پر رشید فوڈز(پاپڑ) فیکٹری کو سیل کر دیا۔اسی طرح بہاولنگر میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی طریقے سے شہد یونٹ کھولنے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے لگائی گئیں سیلز کوتوڑنے پردانش شہد کولیکشن سنٹرکو سربمہر کیا گیا۔ اسی طرح رحیم یارخان میں کارروائی کرتے ہوئے کھوئے میں ویجی ٹیبل فیٹ کی ملاوٹ کرنے،سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لیبلنگ کی عدم موجودگی پرعبدالجبارکھویا یونٹ کو سیل کیا گیا۔مزید برآں ڈی جی خان میں چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت ،لائسنس نہ ہونے اور ناقص صفائی پراسماعیل کریانہ سٹورکوسربمہر کیا گیا۔اسی طرح رحیم یار خان میں چیکنگ کرتے ہوئے آئل،کلر کے استعمال،کھلے مصالحہ جات کی فروخت ،گندے،بدبودار ماحول پررمضان پلاسٹک سٹوراور عمر پلاسٹک سٹور کو سیل کیا گیا۔مزید براں رحیم یار خان میں کاروائی کرتے ہوئے 24کنال پر سیوریج کے گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں ہل چلا کر تلف کی گئیں۔ علاوہ ازیں ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر80,000کے جرمانے عائد کیے گئے ۔صوبہ بھرمیں کارر وائیوں کے دوران مضرصحت خوراک،ناقص مٹھائیاں،ممنوعہ گٹکا،ایکسپائرڈ ڈرنکس ،نان فوڈ گریڈ کلربرآمداور تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پراصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...