غیر قانونی پارکنگ سٹینڈزکے خلاف فوری کارروائی کی جائے،صالحہ سعید

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈزکے خلاف فوری کارروائی کی جائے،صالحہ سعید

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی قلب عباس، جنرل مینجر آپریشنز سی ایف او آغا معمون، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ لاہور پارکنگ کمپنی اپنے منظور شدہ پارکنگ اسٹینڈزکی لسٹ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ شیئر کریں اورپارکنگ اسٹینڈز میں جاری کردہ ٹکٹوں کی چیکنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈزکی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں اورلاہور پارکنگ کمپنی میں خالی سیٹوں اور ہیومن ریسورس کی تعیناتی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ اسٹینڈزکی نئی جگہوں کو تلاش کیا جائے اورٹریفک پولیس غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کیخلاف فوری کا رروائی کرے۔

سی ایف او آغا معمون نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو لاہور پارکنگ کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پارکنگ فیس اور پارکنگ اسٹینڈز کی سائیڈز کی لاہور پارکنگ کمپنی کو حوالگی کے متعلق مسائل پر ڈی سی لاہور کو بریف کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پارکنگ کمپنی نے کرپشن میں ملوث48لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے۔182.989ملین روپے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو دئیے گئے ہیں۔لاہور پارکنگ کمپنی نے 2017-18میں231-733ملین روپے اکھٹے کئے ہیں۔شکایات کے ازالہ کیلئے 0800-10001 ٹال فری نمبر کے بورڈز شہر میں لگائے گئے ہیں ۔ 218 پارکنگ اسٹینڈز کو لاہور پارکنگ کمپنی چلا رہی ہے اورشہر میں6روٹری پارکنگ لگائی گئی ہیں ۔ انہوں نے ڈی سی لاہورکو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یاکہ لاہور پارکنگ کمپنی نے ریونیو کے حوالے سے بہتری دکھانی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...