ڈاہرانوالہ ‘ پیپلز پارٹی بائے بائے ‘ سٹی صدر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) ڈاہرانوالہ میں پیپلزپارٹی یتیم ہو گئی، سٹی صدر عبدالرحمن کمبوہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تفصیلات کیمطابق پاکستان پیپلزپارٹی ڈاہرانوالہ کے صدر چوہدری عبدالرحمن کمبوہ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، شمولیت کا اعلان (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا، پریس کانفرنس میں سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے اہم رہنما طاہر بشیر چیمہ بھی شریک تھے، پریس کانفرنس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمن کمبوہ کا کہنا تھا ہم غیر مشروط طور پر طاہر بشیر چیمہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، طاہر بشیر چیمہ کے ساتھ مل کر علاقہ کی محرومیاں دور کرنا چاہتے ہیں، اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ ڈاہرانوالہ کی محرومیاں کون دور کرتا ہے، ڈاہرانوالہ کو تحصیل بنانا اولین ترجیح ہے جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان بہت جلد اپنے چشتیاں کے دورہ کے دوران کریں گے، احمد سلیم سلیمی کا کہنا تھا کہ ڈاہرانوالہ کے لیے جو بھی اچھا سوچے گا ہم اس کی حمایت کریں گے، طاہر بشیر چیمہ ڈاہرانوالہ کی بہتری کے لیے اقدامات کریں ہم ان کے دست بازو بنیں گے، نیاز احمد کا کہنا تھا کہ طاہر بشیر چیمہ کا ناراض دوستوں اور کارکنوں سے تعلقات بہتر بنانا خوش آئند ہے۔