وزیر اعظم کے دورہ ترکی سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ناصر سلمان

وزیر اعظم کے دورہ ترکی سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ناصر سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء ناصر سلمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ترکی سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہ ہموار ہوں گی،ترکی کے ساتھ پاکستان کے مثالی برادرانہ تعلقات ہیں جس پر ہم سب فخر کرتے ہیں ،وزیر اعظم کے دورہ ترکی مقصد ہی اس تعلق کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے اوراس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انشاء اللہ کامیاب ہو گی کیونکہ پاکستا ن میں سی پیک منصوبے سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

کیونکہ چین کی مدد سے خصوصی زونز قائم کئے جارہے ہیں اور ترکی کے دورہ کا مقصد بھی چین کی طرح کے تعلقات پیدا کرکے ملکی حالات کو بہتری کی طرف گامزن کرنا ہے ،ناصر سلمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے انتخابی منشور میں عوام سے یہ وعدہ اقتدار کے ایوانوں میں آئی ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،جس نے پاکستان کے خزانوں پر بے رحمی سے اپنا ہاتھ صاف کیا ہے وہ قانون کے کٹہرے میں ضرور لائے جائیں گے ،اپوزیشن جماعتوں کا واویلا بالکل ٹھیک ہے کیونکہ ان کو اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ اب ان کی دوکانداری اور کرپشن کی راہ ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہے ،پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی اور کرپشن کے خلاف جہاد کا جو نعرہ انتخابات سے پہلے لگایا تھا اس نعرے اور مشن میں پاکستان کی پوری عوام اور سارے ادرے ایک پلیٹ فارم پر ہیں ۔