رحیم یار خان ‘ جعلی سرٹیفکیٹس ‘4رکنی گینگ کیخلاف مقدمہ ‘پولیس کارروائی شروع
رحیم یارخان ( نمائندہ پاکستان)سیکرٹری یونین کونسل سے ملی بھگت کرکے زندہ افراد کا مردہ سرٹیفکیٹ جاری کرکے املاک ہتھیانے اور بلیک میل کرنے والے 4رکنی گروہ کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
مطابق منٹھار کے رہائشی منیر احمد نے ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین کی عدالت میں دائر کی جانے والی اپنی رٹ میں بیان کیا کہ وہ زندہ حیات ہے اسی دوران اسے معلوم ہوا کہ کوٹلہ حیات کے رہائشی غلام احمد نامی شخص نے یونین کونسل 67سے اس کے انتقال کرجانے کی بابت سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے تحریری درخواست دی ہے جس میں سیکرٹری یونین کونسل گلزار پروین کی ملی بھگت سے2ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جن میں اس کی ولدیت مختلف ظاہر کی گئی 4رکن گروہ رب نواز، غلام احمد، گلزار پروین اور نامعلوم شخص پر مشتمل ہے جو شہریوں کے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے املاک ہتھیانے اور مختلف حربوں سے بلیک میل کرکے بھاری رقم ہتھیارہا ہے جس پر اس نے متعلقہ پولیس کو مقدمہ کے اندراج کیلئے تحریری شکایت پیش کی تھی تاہم پولیس نے بااثر گروہ کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین نے منیر احمد کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔