مودی الیکشن میں کامیابی کیلئے پاکستان دشمنی کا کارڈ کھیل رہا ہے،ثوبیہ کمال

مودی الیکشن میں کامیابی کیلئے پاکستان دشمنی کا کارڈ کھیل رہا ہے،ثوبیہ کمال

لاہور(پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ، مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے پاکستان دشمنی کا کارڈ کھیل رہے ہیں، بھارت نے کوئی غلطی کی تو افواج پاکستان دشمن کا منہ توڑ جواب دے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر امن ملک ہے اور تمام پڑو سی ممالک سے اچھے تعلقا ت کا خو اہش مند ہے بھار ت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کر دار ادا کرے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خطے میں قیام امن کیلئے جو کو ششیں کررہے ہیں وہ تار یخی ہیں وزیراعظم بھار ت کو و ا ضح کر چکے ہیں کہ اگر بھار ت ہماری طر ف ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قد م آ گے بڑھیں گے بھار تی حکمران کو پاکستان کی اس پیش کش پر سنجید گی سے غور کر نا چاہیے انہو ں نے مزید کہاکہ بھار ت اور پاکستان دو نو ں ایٹمی ملک ہیں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے پاکستان تمام مسا ئل کا حل مذاکرا ت سے چا ہتا ہے بھار ت کو مذاکرا ت کی میز پر ایک نہ ایک دن آ نا پڑے گا۔

ثوبیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...