ایجوکیشن آفس کرپشن کا گڑھ ‘ من پسند تبادلے ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

ایجوکیشن آفس کرپشن کا گڑھ ‘ من پسند تبادلے ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

بورے والا (تحصیل رپورٹر) سی او ایجوکیشن کا دفتر بے ضابطگیوں کا گڑھ بن گیا، سی او آفس کا عملہ سکولوں میں خالی سیٹیں ظاہر کر کے من پسند تبادلے کرنے لگا، ڈی سی وہاڑی نے بے ضابطگیاں پکڑ لیں تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع وہاڑی میں اساتذہ کے تبادلوں میں بے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ضابطگیوں کا سلسلہ نہ رک سکا گذشتہ دنوں ای ایس ٹی ٹیچر شگفتہ بانو نے اپنے تبادلہ کی جو درخواست دی تھی اسے محکمہ تعلیم کے کلرک مافیا نے گھرکے قریب ایڈجسٹ کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 403ای بی جہاں ای ایس ٹی کی کوئی پوسٹ خالی نہ تھی یہاں مبینہ طور پر خالی سیٹ ظاہر کر کے اسکا تبادلہ 403ای بی میں کر دیا جسکی شکایت ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کو موصول ہوئی تو انہوں نے سی او ایجوکیشن آفس کی یہ بے ضابطگی پکڑ لی جس میں سی او ایجوکیشن وہاڑی کا ایک منظور نظر کلرک ملوث تھا جس نے اس سکول میں سیٹ خالی ہونے کی رپورٹ دی تھی سی او ایجوکیشن نے اس کلرک کو بچانے کے لئے ڈی سی وہاڑی کو دی گئی رپورٹ میں اسکا ذمہ دار اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد اسلم کو ٹھہراتے ہوئے اس بے ضابطگیوں کا ملبہ ان پر ڈال دیا جس پر ڈی سی وہاڑی نے چوہدری محمد اسلم کو فوری طور پر انکے عہدہ سے ہٹا کر انہیں گورنمنٹ ہائی سکول 553/ ای بی میں تعینات کردیا اور انکی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل رانا شاہد محمود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن تعینات کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا قابل ذکر امر یہ ہے کہ قبل ازیں بھی اساتذہ کے تبادلوں میں میرٹ پر آنے والی متعدد ٹیچر ز کی جگہ دوسرے یا تیسرے نمبر پر آنی والی خواتین اساتذہ کی تعیناتی کرنے جیسی بے ضا بطگیاں سامنے آچکی ہیں سی او ایجوکیشن آفس میں موجود انکے منظور نظر چند کلرک ان بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں لیکن سی او ایجوکشن انکو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ڈی سی وہاڑی نے اس بے ضابطگی پر سی اوایجو کیشن کی بھی سر زنش کی ہے۔

من پسند تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...