مشکل اور کٹھن حالات میں تاجر پس کر رہ گئے،لیاقت سیٹھی

مشکل اور کٹھن حالات میں تاجر پس کر رہ گئے،لیاقت سیٹھی

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنماء حاجی لیاقت سیٹھی نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل اور کٹھن حالات میں تاجر برادری پس کر رہ گئی ہے ، حکومتی ایوانوں میں براجمان اعلی عہدداروں کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ تاجر برادری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے حکومتی خزانہ میں اربوں کا ریونیو جمع ہوتا ہے لہذا حکومت تاجروں کو ریلیف دے۔

میں میڈیا کے توسط سے ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ وہ ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجر برادری کے لئے آسانیا ں پیدا کریں اور تاجروں کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں ملکی معیشت کو دوام بخشنے میں اپنا معاون و مددگار بنائیں ۔

تاجر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...