9زونوں میں تجاوزات کے خلافآپریشن،عارضی تعمیرات مسمار

9زونوں میں تجاوزات کے خلافآپریشن،عارضی تعمیرات مسمار

لاہور(جنرل رپورٹر)مےئر بلدیہ عظمیٰ کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران راوی زون اسکواڈنے رنگ محل سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔سمن آباد زون اسکواڈ نے بھی 1ٹرک سامان ، داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے ساندہ ، پیر مکی ، لکشمی چوک سے 02 ٹرک سامان ، اقبال زون اسکواڈ نے کالج روڈ ، کھوکھر چوک سے02،واہگہ زون اسکواڈ نے جی ٹی روڈ، بند روڈ ، داروغہ والا سے 01 ،شالامار زون اسکواڈ نے نیلم سینما چوک ، سوامی نگرسے01 ، عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے دھرم پورہ ، فتح گڑھ سے 01 ، گلبرگ زون اسکواڈ نے فیروز پور روڈ سے 01 اور نشتر زون اسکواڈ نے تجاوزات کا سامان04ٹرکوں میں لاد کرسٹور میں جمع کروا دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...