لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ کی تنظیم نو کے سلسلہ میں اہم اجلاس سینیٹر کامل علی آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر خدیجہ عمر فاروقی جنرل سکرٹری ماجدہ زیدی نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر کامل علی آغا نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی عہدیداران اپنے ضلع میں اپنے رابطوں کو مضبوط بنائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسلم لیگ میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ مضبوط ومستحکم مسلم لیگ ہی خوشحال پاکستان کی ضامن ہے
مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا ہے اور اب پاکستان کی حفاظت کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔